مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کےدوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار مارا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا اور وہ بلوچستان کے علاقے مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔
آپ کا تبصرہ